ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک اورہندوستانی ایتھلیٹ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام

ایک اورہندوستانی ایتھلیٹ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام

Wed, 27 Jul 2016 11:12:00  SO Admin   S.O. News Service

جنیرو، 26؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پانچ اگست سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لیے منتخب کیے جانے والے انڈین ایتھلیٹ اندرجیت سنگھ بھی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں۔اندرجیت سنگھ کو شاٹ پٹ یعنی گولہ پھینکنے کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے انڈین دستے میں شامل کیا گیا تھا۔انڈیا کی انسدادِ ڈوپنگ کی قومی ایجنسی ناڈانے22جون کوان کا نمونہ لیا تھا اور تجزیے سے اس میں دو ممنوعہ ادویات کے اثرات کا پتا چلا۔اس تجزیے کے بعداندریت سنگھ کی ریواولمپکس میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ناڈا نے ان سے کہاہے کہ اگر وہ اپنے دوسرے نمونے کا تجزیہ کرواناچاہتے ہیں توسات دن میں اپنا نمونہ دے دیں۔ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے اعلان کے بعد اندرجیت سنگھ نے ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سازش کا شکار ہوئے ہیں کیونکہ وہ حکام کے خلاف کھل کر بولتے ہیں۔ہریانہ سے تعلق رکھنے والے اندرجیت سنگھ نیگذشتہ سال فیڈریشن کپ میں20.65میٹر دور گولہ پھینک کر ورلڈ چیمپیئن شپ اورریواولمپکس کے لیے کوالیفائی کیاتھا۔اندرجیت سنگھ نے 2014 کے ایشیائی کھیلوں میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔خیال رہے کہ اندرجیت ریو اولمپکس کے لیے انڈین دستے میں شامل ایسے دوسرے ایتھلیٹ ہیں جو رواں ہفتے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں۔ان سے پہلے انڈین پہلوان نرسہما یادو ممنوعہ قوت بخش ادویات کے ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے۔نرسمہا کُشتی میں74کلوگرام وزن کے مقابلوں میں انڈیا کی نمائندگی کرنے کے لیے ریو جانے والے تھے۔

یوگیشور نے نرسنگھ کی حمایت کی
نئی دہلی، 26؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اولمپک میڈل فاتح پہلوان یوگیشور دت نے ڈوپ اسکینڈل میں پکڑے گئے نرسنگھ یادو کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی پوری جانچ ہونی چاہیے۔نرسنگھ کو اولمپک سے 10دن پہلے ڈوپ ٹیسٹ میں پازیٹو پایا گیاتھا ۔اس نے حالانکہ اپنے خلاف سازش کا الزام لگایا ہے۔یوگیشور نے ٹوئٹر پر لکھاکہ کشتی کے لیے بہت دکھی ہوں۔اس کی جانچ ہونی بہت ضروری ہے۔مجھے یقین ہے کہ نرسنگھ ایسا نہیں کر سکتا۔ہندوستانی کشتی فیڈریشن نے بھی نرسنگھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں سازش ہوئی ہے۔نرسنگھ کو کل ناڈا کی انتظامی کمیٹی کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا آخری موقع ملے گا۔


رچرڈس کے بیٹے نے کوہلی کی اننگ پر پینٹنگ بنائی 
اینٹیگا، 26؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز ویوین رچرڈس نے تو وراٹ کوہلی کی پہلی ڈبل سنچری کی تعریف کی ہی ، لیکن ان کے بیٹے مالی نے تو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں اس ریکارڈ اننگ کے لمحات پر پینٹنگ بنا کر ہندوستانی کپتان کو تحفے میں دی۔اب تک 18فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے جونیئر رچرڈس ٹیم ہوٹل میں کوہلی سے ملنے آئے اور اپنے آرٹسٹ دوست کے ساتھ مل کر بنائی گئی پینٹنگ انہیں پیش کی ۔رچرڈس نے بی سی سی آئی ٹی وی سے کہاکہ ہم نے اس سے پہلے ڈبل سنچری کو یادگار بنانے کے بارے میں سوچا ۔ہم نے صرف ایک دن میں پینٹنگ بنائی اور یہاں اس کو دینے آئے۔حال ہی میں 3000ٹیسٹ رن پورے کرنے والے کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں غیر ملکی سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں ۔اس سے پہلے رچرڈس نے ان کی اننگ کو شاندار بتاتے ہوئے کہا تھاکہ یہ اعلی درجہ کی سنچری ہے۔سر ویوین رچرڈس میدان پر ڈبل سنچری بنانا کافی مشکل ہے۔بطور بلے باز مجھے یہ اننگ دیکھ کر مزہ آیا، حالانکہ یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تھی، میں بہترین اننگ کاقدردان ہوں۔


Share: